کارگل کی جنگ 3 مئی تا 26 جولائی 1999 لڑی گئی- لیفٹیننٹ جنرل (ر) شاہد عزیز اسوقت ISI میں بطور DG Analysis Wing تعینات تھے- انہوں نے 14 ستمبر 1999 کو بطور DG ملٹری آپریشنز چارج سنبھالا- ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے مذکورہ جنگ کے حوالے سے اپنی کتاب "یہ خاموشی کہاں تک"..(جاری ⬇️) 1/22

لکھی جو اس جنگ کے مسخ شدہ اغراض و مقاصد منظر عام پر لانے اور اصل حقائق سامنے لانے والی پہلی اور تہلکہ خیز تصنیف ثابت ہوئی- اس کتاب کی اوّل طباعت دسمبر 2012 میں ہوئی لیکن کسی آہنی ہاتھ نے یہ کتاب مارکیٹ سے غائب کروا دی- بعد ازاں اسکی دوسری طباعت 2016 میں ہوئی اور..(جاری ⬇️) 2/22
تب اسکی آزادانہ فروخت ممکن ہوئی-
دوستوں کی دلچسپی کیلئے اسکے چند اہم اقتباسات تحریر کر رہا ہوں:
١- ڈی جی ISI لفٹیننٹ جنرل ضیاء الدین کیساتھ میٹنگ میں میں نے انڈیا کے مواصلاتی انٹرسیپٹ (wireless intercepts) دکھاتے ہوۓ کہا کہ "لگتا ہے ہماری فوج نے کارگل کے علاقے میں..(جاری ⬇️) 3/22
کوئی بڑی کارروائی کی ہے"- انہوں نے بتایا کہ ہماری فوج کارگل کے خاصے بڑے خالی حصّوں پر قابض ہو چکی ہے- شاید 3 یا 4 مئی کا دن تھا-
دوسرے دن MO میں ہمیں بریفنگ کیلئے بلایا گیا- وہاں چیف آف جنرل اسٹاف لفٹیننٹ جنرل عزیز خان سمیت GHQ کے تمام لفٹیننٹ جنرلز موجود تھے-..(جاری ⬇️) 4/22
بریفنگ لفٹیننٹ جنرل توقیر ضیاء نے دی جس میں بتایا گیا کہ ہماری فوج کی ناردرن لائٹ انفینٹری (NLI) اور ریگولر فوج کے یونٹوں نے کارگل کے علاقے میں وہ پہاڑی چوٹیاں قبضے میں کر لی ہیں جو خالی پڑی تھیں- اب ہماری فوج کافی آگے تک جاچکی ہے اور دراس-کارگل روڈ تک ہمارے چھوٹے..(جاری ⬇️) 5/22
ہتھیاروں کا فائر گرتا ہے- راستہ بند ہو چکا ہے- اب سیاچن کی سپلائی لائن کٹ چکی ہے اور سردیوں کیلئے ذخیرہ اندوزی نہیں ہو سکے گی- انہیں سیاچن چھوڑنا ہوگا- بعد میں پتہ چلا کہ یہ تجزیہ ملٹری آپریشنز کا نہیں بلکہ جائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹر کا تھا- (صفحہ 196)
٢- جن دنوں میں..(جاری ⬇️) 6/22
چیف آف جنرل اسٹاف کے عہدے پر فائز تھا, 2002 میں, میں نے کارگل کی جنگ کے بارے میں ایک مطالعاتی ریسرچ شروع کروائی تاکہ فوج کی کمزوریاں سامنے آ سکیں اور ہم اپنی لڑائی کی صلاحیت میں بہتری لا سکیں- مشرّف صاحب کو جب یہ خبر ہوئی تو انہوں نے مجھ سے ناراضگی کا اظہار کرتے..(جاری ⬇️) 7/22
ہوۓ پوچھا, "آخر آپ چاہتے کیا ہیں؟"- میں نے اسٹڈی کا مقصد بتایا تو کافی خفگی کیساتھ اسٹڈی بند کروا دی- ISI میں آنے سے پہلے میں دو سال ملٹری آپریشنز میں رہ کر آیا تھا, وہاں کی چیزیں مجھ سے چھپی نہیں تھیں-
جب بریفنگ کیلئے پہنچا تو پتہ چلا کہ سوائے جنرل مشرّف,لفٹیننٹ..(جاری ⬇️) 8/22
جنرل محمّد عزیز خان (CGS), لفٹیننٹ جنرل محمود (کمانڈر 10 کور) اور میجر جنرل جاوید حسن (کمانڈر FCNI) کے کسی اور سینئر افسر کو اس کارروائی کا کانوں کان علم نہ تھا- حتیٰ کہ ہیڈ کوارٹر 10 کور کے اسٹاف بھی شروع میں اس سے ناآشنا تھے,جبکہ ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ کو بھی..(جاری ⬇️) 9/22
بہت بعد میں پتہ چلا جب پانی سر سے گزر چکا تھا- یہ کہنا کہ فیصلہ کرنے سے پہلے اس کارروائی کا باقاعدہ GHQ میں جائزہ لیا گیا, سچائی سے بہت دور ہے-(صفحہ 198)-
٣- فوج میں جب بھی کوئی منصوبہ بنایا جاتا ہے ہر قسم کی مشکلات اور دشمن کے ہر ردعمل کا جائزہ لیا جاتا ہے- یہاں..(جاری ⬇️) 10/22
تو لگتا تھا جیسے کوئی ردعمل متوقع ہی نہ تھا- بس فرض کر لیا گیا تھا کہ دشمن سہم کر بیٹھا رہے گا, ان پوسٹوں کو واپس نہ لے سکے گا اور مصالحت کی میز پر آ جاے گا....وہ جو آپکا آدھا ملک کھا گیا, ڈکار بھی نہ لی- تجزیہ تو ردعمل کا ہی کرنا تھا, تو کیا ٹھیک تھا؟ کن مفروضوں..(جاری ⬇️) 11/22
پہ یہ منصوبہ بنا؟ اور بعد میں جو صفائیاں پیش کی جا رہی ہیں, حیران کن ہیں- (صفحہ 198)-
٤- فوجی لیڈر کی دانائی اگر اسقدر محدود ہے کہ فیصلہ لینے سے پہلے اسے اپنے فیصلے کے اثرات کا علم ہی نہیں تو اسے فوج کی کمانڈ کرنے کا ہرگز حق نہیں- مگر افسوس ہے کہ ہماری تاریخ میں..(جاری ⬇️) 12/22
ایسے کمانڈر فوج کو نصیب ہوۓ- (صفحہ 199)-
٥- میں وثوق سے نہیں کہہ سکتا کہ پرائم منسٹر نواز شریف کو باقاعدہ طریقےسے بتایا گیا یا نہیں- (صفحہ 200)-
٦- جیسے دشمن نے دھوکے سے چھپی ہوئی کارروائی کر کے سیاچن پر قبضہ کیا تھا, ویسی ہی چھپی ہوئی کارروائی سےہم سیاچن کو واپس..(جاری ⬇️) 13/22
لینا چاہ رہے تھے- بنا سوچے سمجھے اور بغیر حوصلہ رکھے, بغیر کسی عزم کے- پھر اس دن کے بعد سے یہ کہنا چھوڑ دیا کہ کارگل میں ہمارا مقصد سیاچن کا راستہ کاٹنا اور دشمن کو مجبور کرنا تھا کہ وہ سیاچن ہمیں واپس کر دے- اب موضوع جان بچانے پر آ چکا تھا- (صفحہ 203)-..(جاری ⬇️) 14/22
٧- نیشنل ملٹری آپریشنل کمانڈ کی میٹنگ ہو رہی تھی- سب ہی بیٹھے تھے- کارگل کے سنگلاخ پہاڑوں پر ہماری پوسٹیں لگاتار گررہی تھیں- ان دنوں جنرل مشرّف اور جنرل محمود واضح طور پر خاصے پریشان دکھائی دیتے تھے- ہر کوئی اس بات پر تبصرہ کرتا- اب کارگل سے اپنی بچی کچھی عزت بچا..(جاری ⬇️) 15/22
کر نکلنے کا طریقہ سوچا جا رہا تھا- مجھے پچھلی NMOC کی میٹنگ میں جنرل مشرّف نے کہا تھا کہ اس بات کا تجزیہ کر کے بتاؤں کہ پوسٹوں کو گرنے سے کیسے روکا جا سکتا ہے- PAF شروع سے ہی اس تنازعے سے باہر رکھی گئی تھی کہ بات بڑھ نہ جاے- جبکہ انڈین ایئر فورس لگاتار کاروائیاں..(جاری ⬇️) 16/22
کر رہی تھی, ہمارے جوانوں پہ برس رہی تھی- عجیب منطق تھی, پہلے خواہ مخواہ چڑھائی کر دی, جنگ مول لی, پھر اپنے ہاتھ باندھ لیئے- اتنا بھی کرنے کا حوصلہ نہیں رہا جتنا دشمن کررہا تھا- ڈر گئے- ہوائیاں اڑنے لگیں- کیا یہ سب سوچا نہیں تھا؟(صفحہ 206)-
٨- کچھ عرصے بعد جب فوجی..(جاری ⬇️) 17/22
حکومت آ چکی تھی تو ایک کور کمانڈر کانفرنس میں کسی کور کمانڈر نے کارگل کا حوالہ دیتےہوۓ اسے قطعی ناکامی (Debacle) کہا- جنرل مشرّف پھٹ پڑے- غصّے میں کہنےلگے "ڈیبیکل! کیسا ڈیبیکل؟ تمہیں پتہ ہے کشمیر کاز کو کتنا فائدہ پہنچا ہے؟ کارگل کی وجہ سے دنیا کی توجہ اس پر مرکوز.(جاری ⬇️) 18/22
ہوئی ہے- اب دنیا کو پتہ ہے کہ کشمیر کیلئے ہم کہاں تک جا سکتے ہیں- یہ ہماری فتح ہے"-
اب آخر میں آ کر کارگل کی جنگ کے مقاصد اور اہداف ہی بدل دیئے گئے تاکہ جیت کا اعلان کر سکیں- چلے تھے سیاچن لینے, دنیا کے آگے کشمیر کاز لیئے کھڑے ہوگئے اور کہا کہ منزل آ گئی- ہم اسی..(جاری ⬇️) 19/22
طرح ہمیشہ جیتتے رہے ہیں- (صفحہ 206)-

دوستو! مشرّف نے اس ناکامی پر نواز شریف کی طرف سے کمیشن بناے جانے کی تجویز پر حکومت پر شب خون مار کر مارشل لاء لگایا- ہمیشہ کی طرح اپنی غلطی سیاستدان کے گلے میں ڈال کر ڈھنڈوراہ پیٹا کہ ہم نے تو کشمیر کو گلے سے پکڑ لیا تھا,..(جاری ⬇️) 20/22
نواز شریف نے کلنٹن کے پاس جا کر جنگ رکوا کر غدّاری کی جبکہ حقیقت یہ ہے کہ نواز شریف کے پاؤں پکڑ کر جنگ بندی کروائی گئی تھی-
سب کے پاس اینڈرائڈ فونز موجود ہیں- کبھی کارگل علاقے کو نقشے میں دیکھ کر سوال کیجیئے گا کہ کیا یہاں چند کلومیٹر اندر جا کر کشمیر کو گردن سے..(جاری ⬇️) 21/22
کیسے پکڑا جا سکتا ہے؟

مذکورہ کتاب (اردو میں) میری گوگل ڈرائیو پر موجود ہے, پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے لنک پر کلک کریں-

https://t.co/IkVydw7Ghr

🔵 22/22 (END)

More from All

MASTER THREAD on Short Strangles.

Curated the best tweets from the best traders who are exceptional at managing strangles.

• Positional Strangles
• Intraday Strangles
• Position Sizing
• How to do Adjustments
• Plenty of Examples
• When to avoid
• Exit Criteria

How to sell Strangles in weekly expiry as explained by boss himself. @Mitesh_Engr

• When to sell
• How to do Adjustments
• Exit


Beautiful explanation on positional option selling by @Mitesh_Engr
Sir on how to sell low premium strangles yourself without paying anyone. This is a free mini course in


1st Live example of managing a strangle by Mitesh Sir. @Mitesh_Engr

• Sold Strangles 20% cap used
• Added 20% cap more when in profit
• Booked profitable leg and rolled up
• Kept rolling up profitable leg
• Booked loss in calls
• Sold only


2nd example by @Mitesh_Engr Sir on converting a directional trade into strangles. Option Sellers can use this for consistent profit.

• Identified a reversal and sold puts

• Puts decayed a lot

• When achieved 2% profit through puts then sold

You May Also Like

🌿𝑻𝒉𝒆 𝒔𝒕𝒐𝒓𝒚 𝒐𝒇 𝒂 𝑺𝒕𝒂𝒓 : 𝑫𝒉𝒓𝒖𝒗𝒂 & 𝑽𝒊𝒔𝒉𝒏𝒖

Once upon a time there was a Raja named Uttānapāda born of Svayambhuva Manu,1st man on earth.He had 2 beautiful wives - Suniti & Suruchi & two sons were born of them Dhruva & Uttama respectively.
#talesofkrishna https://t.co/E85MTPkF9W


Now Suniti was the daughter of a tribal chief while Suruchi was the daughter of a rich king. Hence Suruchi was always favored the most by Raja while Suniti was ignored. But while Suniti was gentle & kind hearted by nature Suruchi was venomous inside.
#KrishnaLeela


The story is of a time when ideally the eldest son of the king becomes the heir to the throne. Hence the sinhasan of the Raja belonged to Dhruva.This is why Suruchi who was the 2nd wife nourished poison in her heart for Dhruva as she knew her son will never get the throne.


One day when Dhruva was just 5 years old he went on to sit on his father's lap. Suruchi, the jealous queen, got enraged and shoved him away from Raja as she never wanted Raja to shower Dhruva with his fatherly affection.


Dhruva protested questioning his step mother "why can't i sit on my own father's lap?" A furious Suruchi berated him saying "only God can allow him that privilege. Go ask him"
Trump is gonna let the Mueller investigation end all on it's own. It's obvious. All the hysteria of the past 2 weeks about his supposed impending firing of Mueller was a distraction. He was never going to fire Mueller and he's not going to


Mueller's officially end his investigation all on his own and he's gonna say he found no evidence of Trump campaign/Russian collusion during the 2016 election.

Democrats & DNC Media are going to LITERALLY have nothing coherent to say in response to that.

Mueller's team was 100% partisan.

That's why it's brilliant. NOBODY will be able to claim this team of partisan Democrats didn't go the EXTRA 20 MILES looking for ANY evidence they could find of Trump campaign/Russian collusion during the 2016 election

They looked high.

They looked low.

They looked underneath every rock, behind every tree, into every bush.

And they found...NOTHING.

Those saying Mueller will file obstruction charges against Trump: laughable.

What documents did Trump tell the Mueller team it couldn't have? What witnesses were withheld and never interviewed?

THERE WEREN'T ANY.

Mueller got full 100% cooperation as the record will show.